پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی:صدرمملکت،وزیراعظم اورآرمی چیف کی قوم کو مبارکباد،اہم پیغام دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر صدر عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف اور دیگر سیاسی شخصیات نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مادر وطن کے حصول کیلئے قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔
آج جشن آزادی کے موقع پر ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا وقت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں یہ خوشی کے لمحات فراہم کیے ہیں تاکہ پاکستان پائندہ آباد رہے۔ میں اور پوری قوم ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ شہادت کا جام پیتے ہیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لیں https://t.co/mwlJJapqGD
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 14, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لئے ایک تاریخی دن ہے، پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔
Happy Independence Day / Diamond Jubilee Celebrations to great Pakistani Nation from Armed Forces of Pakistan.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 14, 2022
عزم عالی شان - شاد رہے پاکستان
Pakistan Zindabad!
پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات مبارک ہو۔