75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر آویزاں ہیں۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کرکے 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی