این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی 

Aug 14, 2022 | 15:00:PM

 (24نیوز)این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی  کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کیلئے 13 اگست تک فراہم شدہ ریلیف سامان ابتک 39 ہزار افراد کیلئے راشن بیگز مہیا کئے گئے،45 ہزار سے زائد متاثرین کیلئے خیمے پہنچائے گئے،6 ہزار ترپالیں، 7 ہزار مچھر دانیاں، 3ہزار سے زائد کمبل مہیا کئے گئے،55 ڈی واٹرنگ پمپس اور 50 جنریٹر بھی بھجوائے گئے  ہیں۔

دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل سپرے مشینز بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کیلئے 14 اگست کو مزید امدادی سامان روانہ کیا گیا، تازہ کھیپ میں 60 ہزار افراد کیلئے ترپالیں، کمبل اور مچھر دانیاں روانہ، 200 سکول خیمے بھی امدادی سامان کا حصہ،امدادی سامان میں 35 جنریٹرز اور 30 ڈی واٹرنگ پمپس بھی شامل ہیں،ریلیف سامان میں 5 ہزار راشن بیگز ، 3 ہزار واٹر جیری کین بھی شامل  ہیں جبکہ سعودی ریلیف کی جانب سے بلوچستان متاثرین کیلئے فراہم کردہ ایک ہزار راشن بیگز بھی روانہ کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں