جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

Aug 14, 2022 | 17:43:PM

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 2 جوان شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، ایلیٹ فورس کی گاڑی تیز رفتار کار کی ٹکر سے الٹ کر حادثے کا شکار ہوئی،جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے،جن کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،حادثہ موٹر وے ایم ٹو پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

مزیدخبریں