پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

Aug 14, 2022 | 18:07:PM

(24 نیوز)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
امریکی سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہوئے،ہم نے ہزاروں پاکستانی ایکسچینج طلبہ کو امریکا بھیجا، کووڈ19 کی موثر ترین ویکسین کی 77 ملین خوراکیں عطیہ کی ہیں۔
ڈونلڈ بلوم کا مزید کہناتھا کہ دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی بہبود کے تعلقات کو مضبوط کیا،گزشتہ مالی سال کے دوران امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مزیدخبریں