وقت آگیا ہے کہ قوم یہ جانے حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے،وزیراعظم 

Aug 14, 2022 | 18:17:PM
وزیراعظم شہباز شریف، وقت آگیا ہے، قوم، حقیقی آزادی، مطلب کیا ہے،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے،معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام بیسویں صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے،یہ قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت اور مسلمانوں کی قربانیوں سے ممکن ہوا، مشکلات بہت زیادہ تھیں لیکن جذبے اس سے بھی زیادہ بلند تھے۔


ان کا کہناتھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے،معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے،ہماری اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں،وقت آگیا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ جدوجہد سے حاصل کی گئی آزادی کا75 واں جشن منا رہے ہیں، غوروفکر کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم اب تک اس خواب کی تکمیل نہیں کر سکے جو ہمارے بانیوں نے دیکھا تھا،ہمارے اسلاف نے سماجی و معاشی انصاف، قانون کی حکمرانی اور مساوات کا خواب دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار