(24 نیوز)مصر کے گرجا گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، آتشزدگی کے المناک واقعہ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں واقع جیزہ شہر کے ابو صفین چرچ میں 5 ہزار افراد ہفتہ وار عبادت کیلئے موجود تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی، آتشزدگی واقعہ میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، کئی افراد کے جسم بری طرح جھلس گئے، مقامی حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،حکام کا کہناہے کہ ہلاک، زخمی ہونےوالوں میں اکثریت بچوں کی ہوسکتی ہے۔
مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے اورمتعلقہ ایجنسیوں کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار