خیبرپختونخوا میں تمام سکول آج سے کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں 15 اگست سے تمام نجی اور سرکاری سکول کھل جائیں گے۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوانے تمام سرکاری و نجی سکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جسے اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
All government & private schools of KP will be opened from tomorrow, 15 Aug. Due to extremely hot weather, the vacation period was extended in summer areas, which has now been cancelled after the report of the Meteorological Department that there is no further heat wave expected.
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) August 14, 2022
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا پٹرولیم منصوعات پر سبسڈی کے حوالے سے اہم بیان