وزیراعلیٰ پنجاب کاگریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرصوبے میں گریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجوایشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں، افسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا پٹرولیم منصوعات پر سبسڈی کے حوالے سے اہم بیان