فارن فنڈنگ کیس، لیگی رہنما جاوید لطیف نے عمران خان کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔
ایک پروگرام میں لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہناتھاکہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،اسد قیصر، محمود الرشید اور ان جیسے تمام لوگوں کو بھی گرفتار کرنے جا رہے ہیں،لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ کرپشن میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا پٹرولیم منصوعات پر سبسڈی کے حوالے سے اہم بیان