آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش متوقع، درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے باسیوں پر بادل مہربان ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹون کے دوران مینہ برسے گا، شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آگیا ہے ، فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری ،85ریکارڈکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:76 واں یوم آزادی ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
کراچی میں صبح سویرے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب رات گئے مر ی، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقو ں میں بارش ہوئی جس سے ان علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔