سرداراختر مینگل نگران وزیراعظم کے مخالف کیوں ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کے نتائج کی ذمے داری بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تھانیدار ایک بدمعاش کو قابو کرے گا تو صورت حال کچھ نہ کچھ کمپرومائز تو ہوگی۔
نگران وزیراعظم کے نام کے معاملے پر بی این پی مینگل کی جانب سے تحفظٓت کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا کا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی کی مخالفت اس لیے کی کیوں کہ کاکڑ ان کی مخالف سیاست کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:عمران خان کیلئے سب دروازے کھلے نوازشریف کیلئے کوئی دروازہ نہیں کھلا:خواجہ آصف
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو لانے کے لیے سیاسی اور غیر سیاسی دونوں طرف مشاورت ہوئی اور مشاورت کے بعد ہی انوار الحق کاکڑ کا نام پیش کیا گیا۔