نگران وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے جو نام ڈسکس کئے انہی میں سے فائنل ہو گا:مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کون بنے گا سندھ کا نگران وزیراعلیٰ؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائدِ حزب اختلاف رعنا انصار کے پاس آج مشاورت کا آخری روز ،آج رات 12 بجے تک نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے12، 13 نام ہیں، تمام نام قابل احترام اور اچھے ہیں، نگران وزیراعلیٰ کیلئے کہیں اور سے نام نہیں آئے گا، جو نام ہم نے ڈسکس کئے ہیں انہی میں سے فائنل ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر رعنا انصار آج وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گی، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سےنگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم اب تک کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد!،نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دبنگ بیان دیدیا