پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر سے گرفتار

Aug 14, 2023 | 14:21:PM

Read more!

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا  ہونے کے بعد پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو حراست میں رکھنے کے آرڈرز کی میعاد پوری ہونے پر رہا کیا گیا،  دوسری جانب ‏نیب نے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی نیب کیس میں گرفتاری ڈال دی ، نیب لاہور کی  ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز  الٰہی کو لے کر سیشن کورٹ پنڈی پہنچ گئی ، چودھری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ لے کر لاہور منتقل کیا جائے گا ،پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کے سامنے پیش کیا جائے گا،نیب راولپنڈی کی پراسیکویشن ٹیم راہداری ریمانڈ پر دلائل دے گی،نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود راہداری ریمانڈ پر دلائل دینگے،راہداری ریمانڈ منظور ہونے پر پرویز الہٰی کو لاہور بھیجا جائے گا،سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نیب لاہور کی ٹیم کی معاونت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی استعفیٰ آگیا

مزیدخبریں