کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، فواد چودھری

Aug 14, 2023 | 14:35:PM

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔

فواد چودھری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، 15 لاکھ لوگوں نے شہادت کا رتبہ پایا، اللّٰہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں آزادی کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں