لیگی رہنما حنا پرویز بٹ لندن میں ہراسانی کا شکار،ہلڑ بازی کرنے والے کون تھے؟

Aug 14, 2023 | 15:08:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی رہنما حنا پرویز بٹ کیساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حنا پرویز بٹ کو  اپنے بیٹے کے ہمراہ سڑک کراس کرتے دیکھا جا سکتا، ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لیگی رہنما کو کوئی شخص پیچھے سے بوتل بھی مارتا ہے جس پر خاتون رہنما کو غصہ آتا ہے اور وہ جواب دینے کیلئے رکتی ہیں لیکن ان کا بیٹا ان کو اپنے ساتھ  چلتے رہنے کا کہتا ہے۔ 

ہراسانی کے واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ  نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں،انہوں نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

حنا پرویز بٹ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنا تھا کہ ان کے حمایتی اور ان کے ناقد  آمنے سامنے آ گئے ، شیریں مزاری نے بھی  ان کیساتھ ہونے والے واقعے پر تنقید کی اور اسے المیہ قرار دے دیا ۔

 نامور  اینکر  مہر بخاری نے ان کی پوسٹ پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’’ہر سطح پر غلط ہے، جب آپ کسی کو بنیادی آداب احترام اور وقار  سے انکار کرتے ہیں تو آپ اپنی خود کی جگہ سکڑ رہے ہوتے ہیں اور لامحالہ اسی سلوک کا شکار بنتے ہیں، ہم سب کی ہار ہے اس میں حنا کے اپنے نظریات ہیں، اپنی پارٹی کے نظریے پر یقین رکھتی ہیں، سیاسی وابستگی کا حق ہے تو پھر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیوں۔

کیا پی ٹی آئی کی کسی بھی ایم پی اے کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک ہو گا؟ Absolutely not جب وہ صحیح نہیں تو یہ کیوں اور وہ بھی اولاد کے ساتھ، ہم اپنے بچوں کو سکھا رہے ہیں کہ جس سے آپ متفق نہیں اسکی توہین کرنا اور ہراساں کرنا ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

مزیدخبریں