عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا نگران وزیراعلیٰ؟،3 نام تجویز ،اہم خبر سامنے آ گئی
خیال رہے کہ چند دن قبل برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 44 سینٹس اضافہ دیکھنے میں آیا، اس اضافے کے بعد قیمت 86.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی،رائٹرز کے مطابق ایک موقع پر قیمت 87.65 ڈالر پر بھی پہنچ گئی تھی جو 27 جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل؟ اوگرا نے آخر کار قدم اٹھا لیا
گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت رواں سال جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر میں کمی، روس اور سعودی عرب کی جانب سے پروڈکشن میں کمی بتائی جا رہی ہے جس کے باعث گزشتہ 16 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 84.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح تھی لیکن بعد میں قیمت 83.34 ڈالرفی بیرل تک گر گئی۔