ہماچل پردیش میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، 29 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارت میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شملہ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مندر اور کئی مکانات تباہ ہو گئے، درخت گرنے سے گاڑیاں پچک گئیں ،بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے،ریاستی وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ شملہ شہر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر سے گرفتار
ریاستی وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ شملہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک مندر گھر گیا جس کے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سےکئی گاڑیاں ملبے اور درختوں کے نیچے دب گئیں جبکہ مکانات بھی تباہ ہو گئے جبکہ ریاست اترا کھنڈ میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث املاک کو نقصان پہنچا ہے،ڈپٹی کمشنر سولان کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث 2 مکانات بھی بہہ گئے جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع سولان کے گاؤں جدون میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے،ہماچل پردیش میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری شدید بارش کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔