ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں ، سیما حیدر نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

Aug 14, 2023 | 17:12:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان سے بچوں سمیت  سرحد عبور کر کے بھارت جانے والی سیما حیدر نےہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث خود پر بننے  والی بالی ووڈفلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر پر ریاست نوڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی پروڈیوسر امت جانی کی جانب سے فلم "کراچی ٹو نوڈیا" بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کی تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے سیما حیدر کو بالی وڈ فلم میں کام کرنے پر دھمکی دی گئی تھی۔

اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیما حیدر نے اپنے اوپر بننے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

خیال رہے کہ سیما حیدر رواں برس مئی میں اپنے بچوں کے ہمراہ نیپال کے رستے بھارت پہنچیں تھیں جہاں سے پولیس ایجنٹ کی اطلاع پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے تباہی،29 افراد ہلاک

سیما حیدر ان دنوں ضمانت پر ہیں اور انہوں نے بھارت میں رہنے کی اجازت کے لیے اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں