22 قدم سے محبت ہوگئی ہے، کیا ڈرامہ ہے میں بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین قسط کے ساتھ ہوسٹ مکرم کلیم اور دوسری جانب ججز پینل جس میں معروف اداکرہ نادیہ خان، روبینہ اشرف اور مرینہ خان کا ڈرامہ22 قدم پر بہترین تبصرہ سامنے آیا ہے۔جج مرینہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ڈرامے کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ جو محلہ دیکھایا گیا ہے اسی میں محلے کے لگتے ہیں، میک آپ نہیں ہے،جو کرکٹر باہر جاتا ہے، دیواریں تپتی ہیں، لڑکوں کے ساتھ کھیلتی ہیں، اسکی جسمانی زبان وہ ہی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ 22 قدم لفظ سن کر بہت اچھا لگا اور پھر انہوں نے سمجھایا کہ 22 قدم وہ ہیں جو کرکٹ رن آپ میں ہوتے ہیں اور وہ ایک خواب ہوتا ہے ان لوگوں کا۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ حسینہ موئین کے ڈرامے میں مکالمے اور اداکاری کا فلیور اگر مجھے دبارہ دیکھنے کو ملا ہے تو وہ اس ڈرامے میں ہے۔دونوں دوستوں اور بہنوں کے جو جملے ہیں ان میں جو کیمسٹری ہے وہ حسینہ آپا کا ہی کام ہے، مجھے 22 قدم سے محبت ہوگئی ہے۔