دونوں ٹانگوں سے معذور 8 سالہ بچے نے بلند چوٹی سر کرلی

مہم کے دوران معذور نوجوانوں اور دیگر مریضوں کی مدد کیلئے 20 لاکھ پاﺅنڈ بھی جمع کر لیے۔

Aug 14, 2023 | 18:52:PM

(ویب ڈیسک) دونوں ٹانگوں سے معذور ایک برطانوی لڑکے نے 238 میٹر اونچی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے بعد اس مہم کے دوران معذور نوجوانوں اور دیگر مریضوں کی مدد کیلئے 20 لاکھ پاؤنڈ (2.54 ملین ڈالر) جمع کر لیے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق 8 سالہ ٹونی ہوڈگل کو کئی سال تک بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں اور وہ خوف اور تکلیف کی مختلف حالتوں سے گذرتا ہوا آج پہاڑی چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔

برطانیہ کے پہاڑی علاقے لیک ڈیسکریٹ میں اوریسٹ ہیڈ کی چوٹی سر کرنے کے بعد اس نے معذور بچوں اور مریضوں کی مدد کیلئے 20 لاکھ پاؤنڈ کے فنڈز بھی اکھٹے کرلیے۔ وہ ان فنڈز سے معذوروں کو زندگی میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت، ڈاکو دلہنیں گھر سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ہوڈگل کے ساتھ کوہ پیمائی کے سفر میں لیجنڈ 89 سالہ سرکریس بوننگٹن نے معاونت کی جو کہ ہمالیہ کی 19 مہمات کرنے کے علاوہ چار بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ہوڈگل کے چوٹی کے قریب پہنچنے سے قبل بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع تھے جنہوں نے اس کے ساتھ فوٹوگرافی کی اور جشن منایا۔

مزیدخبریں