مریضہ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کا انتقال، ناگہانی موت پر سوگ

Aug 14, 2023 | 19:07:PM

(ویب ڈیسک)مصر میں ایک ڈاکٹر کی مریضہ کا معائنہ کرتے ہوئے موت کی خبر نے ہر طرف صدمے کی لہر دوڑا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مریضہ کے گھرپر اس کے معائنے کے لیے آیا مگر واپسی پر اس کی لاش گھر لائی گئی جس پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی مصر میں غربیہ گورنری کے شہر طنطا میں پیش آنے والے اس سانحے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، کیونکہ گورنری کے مشہور ماہر آنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ ایک مریضہ کے معائنے کے دوران چل بسے تھے۔

ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے اس کی درخواست پر اس کے گھر آئے کیونکہ خاتون ان کے نجی کلینک جانے کے قابل نہیں تھی،یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹر پر عارضے نے اچانک اور جان لیوا وار کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

چونکا دینے والی خبر پھیلتے ہی شہر کے لوگوں میں غم اور صدمے کی لہر دوڑ گئی،سوشل میڈیا پر ہرطرف ڈاکٹر ایہاب کی وفات پر ماتم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی نویلی دلہنوں نے اہلخانہ کو قیدکرکے گھر کا صفایا کردیا،شوہر کہاں تھے؟حیران کن خبر آگئی

خیال رہے کہ مرحوم ڈاکٹر ایہاب الشیخ ایک انسان دوست معالج تھے اور علاقے میں دور دور تک ان کا شہرہ تھا, وہ اکثر مریضوں کو دیکھنے اور ان کا معائنہ کرنے ان کےگھروں میں بھی چلے جاتے تھے, ان کی ناگہانی موت پر ہرآنکھ اشک بار ہے۔

مزیدخبریں