(حافظ شہباز علی)ایشین چیمپئنزٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے وطن واپسی پرر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین اور مینجر عمر صابر میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑا کھلاڑیوں کی بس نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے بجائے ڈیفنس ہاکی ایرینا لے جانے پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس ایرینا میں مینجر عمر صابر نے ادویات اور پروٹین کے شاشے اتروالئے،جبکہ پنالٹی کارنرز لگوانے کی تیاری کا سامان اور بال بھی رکھ لئے،ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے سامان لینے سے روکنے پر جھگڑا ہوا شروع ہو گیا ۔
ہیڈکوچ نے موقف پیش کیا کہ یہ سامان فیڈریشن کی ملکیت ہے اور ایشین گیمز کی تیاری کے کیمپ میں استعمال کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹانگوں سے معذور بچے نے 238 میٹربلند چوٹی سر کرلی، کتنے لاکھ پاؤنڈ رقم جمع کرلی؟جانیے
مینجر عمر صابر کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے نے اسپانسرز کیا ہے اس سامان اور ادویات پر ان کا حق ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مینجر ٹرافی کے دوران آفیشل میٹنگز اور ناشتے پر بھی نہیں آتے تھے۔واپسی پر ائیرپورٹ پر 70ہزار بھارتی کرنسی کی سرکاری رقم سے شاپنگ بھی کی۔