(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کیلئے رہائش گاہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مریم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مریم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت بڑا صدمہ ہمت سے جھیلا ہے، اللہ تعالیٰ آپ اور اہل خانہ کو صبر دے، ایک ماں کے طور پر اولاد کے بچھڑنے کا آپ کا غم سمجھ سکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمیشن نے یوم آزادی پر ویڈیو جاری کردی