(ویب ڈیسک)شیراز میں ایک شیعہ مزار پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گذشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔جولائی میں ایران نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا