سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے ہاشم ڈوگر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر نعمان لنگڑیال، عون چوہدری اور چوہدری اخلاق حسین بھی پارٹی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ منگل کو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: 24 نیوز کے سینئر صحافی سلیم بخاری کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان، صدر مملکت نے منظوری دے دی
عبدالعلیم خان نے ہاشم ڈوگر کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے، مسائل کا عملی حل دیں گے، ملک کے جان بوجھ کر پانچ سال ضائع کیے گئے، تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، بجلی و پیٹرول کا بوجھ کم کریں گے۔