پاکستان کے یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ
سلطان النیادی نے اسلام آباد کی تصویر شیئر کر کے پاکستانیوں کو اپنی طرف سے یوم آزادی ک تحفہ پیش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور اس سال بھی پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔
اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔
اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی پاکستان کے دارالحکومت اسام آباد کی تصویر شیئر کی۔
اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی۔
شام بخیر #پاکستان
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) August 14, 2023
????????
Happy Independence Day to all Pakistanis, especially those living in the UAE. As one of the largest expat communities in my country, we have lived together for years and learned a lot about your rich culture. Here's your capital, Islamabad, from space. pic.twitter.com/xf4XaSEHOv
اس موقع پر سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ ’ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا‘۔
ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کرکے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔