حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

Aug 14, 2023 | 21:58:PM
حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدنے کہا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے لیکن مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد ہم نئی حلقہ بندیاں کرانے کے بھی پابند ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں 4ماہ سے زیادہ وقت لگے گا جس کے باعث انتخابات زیادہ سے زیادہ ساڑھے 4ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے باقی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی قیادت کا صدر عارف علوی کے نام مراسلہ، اہم پیغام بھجوا دیا