پیمرا بل کا جائزہ لے رہا ہوں، دستخط بارے جلد فیصلہ کروں گا، صدر عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیمرا بل کا جائزہ لے رہا ہوں، دستخط کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری کے موقع پرایک صحافی نے ڈاکٹر عارف علوی سے کہا کہ پارلیمنٹ پیمرا ترمیمی بل کی منظوری دے چکی ہے، یہ بل کارکن صحافیوں کے مفاد میں ہے مہربانی کرکے آپ جلدی سے اس پر دستخط کر دیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہمیں نفرتوں کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا،صدر مملکت
اس پر صدر مملکت نے کہا کہ بل کا جائزہ لے رہا ہوں، دستخط کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پیمرا بل کے معاملے پر جلد صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے بل پر دستخط کا حتمی فیصلہ کریں گے۔