(ویب ڈیسک)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم پریت باجوہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی بھارتی ہیروئن نے پاکستانی اداکارہ کے حسن کی تعریف کی ہو،اس سے قبل بھی بھارتی اداکارائیں سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کو سراہ چکی ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ سونم باجوہ، اداکارہ سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں،اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں عروسی لباس میں نیا فوٹو شوٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
یہ فوٹو شوٹ سونم باجوہ کی نظروں سے گزرنا ہی تھا کہ انہوں نے سجل علی کی بے پناہ خوبصورتی حیرانی کا اظہار کیا ہے، سونم باجوہ کا سجل علی کے فوٹو شوٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ "تم اتنی خوبصورت کیسے ہو؟"
یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پر کن معروف شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا؟ جانیے