(24 نیوز) سیکریٹری تعلیمات خیبرپختونخوا سید معتصم بااللہ شاہ نے پشاور میں یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں مُختلف سکولوں کا دورہ کیا اور یوم آزادی کی تقاریب منعقد نہ کروانے پر 2 پرنسپلز اور 10 اساتذہ کو معطل کردیا۔
یوم آزادی کی تقریب منعقد نہ کروانے پر گورنمنٹ حارث شھید ہائی سکول پشاور کے پرنسپل آفتاب کو فوری معطل کردیا گیا۔ اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول زریاب کالونی پشاور کے ہیڈ ٹیچر اور دس اساتذہ کو بھی معطل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: مانسہرہ، سیاحتی مقام پر خاتون سکول پرنسپل تصویر بناتے دریا میں ڈوب گئی
سیکرٹری تعلیمات کی جانب سے جُملہ سٹاف کو سکول سے دور افتادہ علاقوں میں تبدیل کرنے کے احکامات بھی موقع پر ہی جاری کردیے گئے۔
اس حوالے سے سیکرٹری تعلیمات سید معتصم بااللہ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیمات خیبرپختونخوا کے مطابق اسکولوں کو یوم آزادی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔