پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی: اقلیتی برادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اقلیتی برادری نے یوم آزادی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی، یہ آزاد ارضِ وطن ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملی۔
اگست کا مہینہ پاکستانیوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، 14 اگست ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے جان و مال کی قربانیاں دے کر یہ مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا، پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جس میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی طرح رہ رہے ہیں، ارضِ پاک ہمیں قائدِاعظم کی لازوال کاوشوں کی بھی یاد دلاتا ہے۔
پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار خیال کیا، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جو ہمیں ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملی، آج ہمارے ملک کو فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور پاکستان کی اقلیتی برادری افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے وہ نعمت ہے جس میں ہم سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، کرتار پور ہمارے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے، اقلیتیں پاکستان میں آزاد ہیں اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، یوم آزادی پر حکومت کا عوام کو بڑا تحفہ
خیال رہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم بحیثیتِ قوم یکجہتی قائم رکھیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر فتنہ الخوارج کا جڑ سے خاتمہ کریں۔