(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بیرون ملک علاج کی پیشکش کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سے انجری کے معاملے پر رابطہ کیا، ان کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا۔
حسن علی کی کہنی کی سرجری اگست کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، وہ پی سی بی کے خرچے پر رواں ماہ 25 یا 26 تاریخ کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ یا شاہ رخ خان،ارشدندیم اورنیرج چوپڑا کے کردارکےلیے کون فیورٹ؟
یاد رہے کہ حسن علی کاؤنٹی سیزن کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسن علی کہنی کی سرجری کے بعد 3 سے 4 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے، وہ دسمبر سے کرکٹ میں واپسی کریں گے۔