ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پروفائل بدل کر یوم آزادی پر یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا

Aug 14, 2024 | 01:20:AM
ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پروفائل بدل کر یوم آزادی پر یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ارشد ندیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر تبدیل کر کے یوم آزادی پر یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا اور تمام پاکستانیوں کو اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل بھی کر دی۔

فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جشن آزادی پر قوم کو یکجہتی کا پیغام دے دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر میری قوم اپیل ہے کہ آج ہم تہیا کریں کہ ہم ایک ہیں، جس طرح 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری دنیا میں پاکستانیوں میں یکجہتی دیکھی گئی۔

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 14 اگست پر آپ ایک مرتبہ پھر میرا ساتھ دیں، جس طرح میں 14 اگست کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل بدل کر یکجہتی مہم کا آغاز کررہا ہوں، آپ بھی اپنی پروفائل پکچرز اپ ڈیٹ کریں اور یکجان پاکستانی ہوکر دنیا کو دکھائیں، یونائیٹڈ وی سٹینڈ ۔