پہلی پاکستانی ہینڈمیڈاینی میٹڈفلم"دی گلاس ورکر" کاباکس آفس پر راج
مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیارکردہ فلم نے 3 کروڑ آمدنی کا ہدف حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی پہلی ہینڈمیڈاینی میٹڈفلم"دی گلاس ورکر" نے باکس آفس پر اپناراج برقراررکھتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیارکردہ یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلےریلیزکی گئی ہے جس نے ریلیزکے بعد ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے3 کروڑ آمدنی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان کی اس پہلی ہاتھ سے بنائی گئی فلم میں جنگ سے تباہ حال ملک میں محبت' کی دِل چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ ہرعمرکے افراد اس فلم کودیکھنے کے لیے سینماگھروں کارخ کررہے ہیں۔
رائٹر اور ڈائریکٹر عثمان ریاض کی فلم "دی گلاس ورکر "کےخاکے اور رنگ مکمل طور پر ہاتھ سے بنائے گئے ہیں، رائٹر اور ڈائریکٹر عثمان ریاض کاکہناہے کہ یہ فلم بنانے میں انہیں دس سال کا عرصہ لگا،یہ فلم کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں بھی جاچکی ہے۔