فیض نے کس کس کو فیض یاب کیا؟گرفتاری،کورٹ مارشل،عمران خان مکر گئے

Aug 14, 2024 | 09:32:AM

Read more!

(24 نیوز)اب یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے فوجی تحویل میں ہونے کے بعد سیاسی حالات بھی تیزی سے کروٹ لیں گے۔بظاہر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ٹاپ سٹی کیس میں الزامات کا سامنا ہے لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی مشکلوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔کیونکہ یہ الزام لگتا آرہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔اور آج بانی پی ٹی آئی نے بھی اِس حوالے سے اپنا مؤقف پہنچایا ہے ۔آج انتظار پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارا جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیساتھ کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، صرف پروفیشنل تعلق تھا۔
پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اب بانی پی ٹی آئی تو اِس الزام کو رد کر رہے ہیں کہ اِن کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ سیاسی گٹھ جوڑ تھا۔بہرحال لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزام بھی لگتا ہے کہ اُنہوں نے جمہوریت کو بھی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔اور بانی پی ٹی آئی بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاکہ اُن کے اقتدار کو طول دیا جاسکے ۔اب یہ وہ وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ معاملہ صرف ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات تک محدود نہیں ہوگا ۔بلکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر دیگر خلاف ورزیوں کے جو الزامات لگتے ہیں اُن پر بھی تحقیقات ہوں گی ۔ اور یہی وجہ ہے کہ جاوید لطیف کہہ رہے ہیں کہ اتنا بڑا ایکشن ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے نہیں ہوسکتا، پچھلے دو ہفتوں میں جو کچھ ہوا ہے بنگلہ دیش طرز کا ماحول بنا کر پاکستان کے اندر ایک بغاوت کی جو منصوبہ بندی ہو رہی تھی اسکی تحقیقات ہوں گی تو فیض حمید اس میں بھی نظر آئیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں،کیا یہ اتحاد شہباز حکومت گرانے کیلئے ہے؟دسمبر میں پی ٹی آئی حکومت بنانے کا پلان؟فیض حمید اور پی ٹی  آئی کا تعلق کیا ہے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔دیکھئے یہ ویڈیو

مزیدخبریں