(24نیوز)خیبر پختونخوا میں خیبر کے علاقے جمرود اور لوئر دیر کے علاقے جندول میں پولیس کی چیک پوسٹس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملے کئے ۔
لوئر دیر میں جندول میں تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل شہید اور 1 زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید ہوا، حملے میں دستی بم اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا،پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب خیبر میں جمرود تحصیل کمپاؤنڈ اور سخی پل پولیس پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نے حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔