(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے۔
کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مہم کا نام پولیو سے آزادی رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیو کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے ساتھ آئی پی وی ڈوز بھی دی جائے گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ آئی پی وی انجیکشن بوسٹر کے طور پر لگا رہے ہیں۔