موسلادھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Aug 14, 2024 | 10:35:AM
موسلادھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پل پل بدلتا موسم،کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سےالرٹ جاری کردیا۔

 مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات  کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیراثر16سے19اگست کے دوران کراچی میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  اگلے 3روزکے دوران کراچی کا موسم زیادہ ترابرآلود اورہلکی بارش وبونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے, سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر ملتان میں 12 ملی میٹر، بہاولپور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی, کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔