توسلامت وطن تاقیامت وطن،شوبزستاروں کی جشن آزادی پرقوم کومبار ک باد

فنکار قومی پرچم کی مناسبت سے سفید اورسبزرنگ کے  لباس میں اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیاپرشیئرکررہے ہیں

Aug 14, 2024 | 11:29:AM
توسلامت وطن تاقیامت وطن،شوبزستاروں کی جشن آزادی پرقوم کومبار ک باد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی قوم آج اپنا 78 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے،ہرطبقہ فکرکے ساتھ ساتھ ملک کی معروف شخصیات بھی اپنے اپنے انداز سے آزادی کاجشن منارہی ہیں،کئی فن کارپاکستانی پرچم کی مناسبت سے سفید اورسبزرنگ کے  لباس میں اپنی اپنی تصاویر سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمزپرشیئرکررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی سٹوریز کے ذریعے  پرستاروں کوجشن آزادی کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

 معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکارہ  اریبہ حبیب نے بھی انسٹا اسٹوریز شیئر کر کے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے آزادی کا جشن گول گپے اور بن کباب کے چٹخاروں کے ساتھ منایا اور زندگی سے بھرپور ان لمحات کو اپنے فالوورز کے ساتھ انسٹا اسٹوری کے ذریعے شیئر بھی کیاہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال اپنے والد کی وفات کے بعد پہلی بار اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کوئی خوشی منا رہی ہیں، انہوں نےسوشل میڈیاپراپنی سبز لباس میں ایک اے آئی جینیریٹڈ تصویر شیئر کی ہے۔

 اداکارہ مائرہ خان نے سست رفتار انٹرنیٹ کی شکایت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ہم ترقی کرنے کے بجائے زمانۂ قدیم میں واپس جا رہے ہیں، کیا پھر بھی آپ آزادی کا جشن منائیں گے؟

اداکارہ رابعہ بٹ  تمام تر خراب ملکی صورتِ حال کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پُر امید نظر آرہی ہیں۔ اپنی انسٹا اسٹوری میں رابعہ بٹ نے قومی پرچم شیئر کرتے ہوئےلکھا  کہ اس ملک کے باسی جیسے بھی ہوں تجھ سے بے پناہ محبت ہے کیونکہ تجھے ماں کہتے ہیں، ماں کی اولاد جیسی بھی ہو، ماں کی ذمہ داری نہیں اُٹھاتی پھر بھی ماں کے لیے یہ کافی ہوتا ہے کہ وہ اسے جگہ دے رہی ہے، تجھے سلام، پاکستان زندہ باد۔

 اداکارہ نادیہ افگن نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سدا سلامت رہے میرا پیارا پاکستان، اللہ ہر پاکستانی کو محنتی، ایماندار اور سچا بنائے اور ہم سب سے پہلے پاکستان کا سوچیں، رنگ نسل اور مذہب کی بنیاد کی فکروں میں نہ بٹیں، اللّٰہ ہم کو سیدھا اور سچا راستہ دکھائے، آمین، پاکستان زندہ باد۔

معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، اداکارہ مایا خان، جویریہ سعود اور اداکار سعود نے  بھی سبز اور سفید ملبوسات میں اپنی اپنی تصاویر شیئر کی کرتے ہوئے اپنے مداحوں کوآزادی کی مبارک باد پیش کی ہے،ایچ ایس وائی نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ جشنِ آزادی مناتے اپنی  تصاویر شیئر کی ہیں۔

دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق اداکارہ نوربخاری ،ہمایوں سعیدکی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید اوراداکارعدنان صدیقی نے  اپنے انسٹاگرام پر قومی پرچم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے قوم کوجشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔