دیوہیکل اژدھا پوری گائے زندہ کھا گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

Aug 14, 2024 | 11:50:AM
دیوہیکل اژدھا پوری گائے زندہ کھا گیا، خوفناک ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک دیوہیکل اژدھے نے گائے کو زندہ نگل لیا، اتنے بڑے اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کے دل خوف سے کانپ اُٹھے، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

بھارت کے ایک گاؤں میں خوفناک اژدھے نے خوف و ہراس پھیلا دیا جس کی جسامت دیکھ کر لوگ خوف سے کانپ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔

ایک بہت بڑا اژدھا کھجور کی دیوار توڑ کر داخل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر لگتا ہے کہ اژدھا پہلے ہی کوئی بڑا شکار کرچکا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طرح سے حرکت نہیں کر پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ کا انوکھا واقعہ، ہزاروں گھروں کی بجلی بند ہوگئی

بعض اطلاعات کے مطابق اژدھے نے پوری گائے زندہ نگل لی تھی، جس کے بعد گاؤں والوں نے اسے بڑی مشکل سے قابو پاکر اس کی گردن میں رسی باندھ دی جس کے بعد وہ خود چھڑانے کیلئے اپنی پوری طاقت استعمال کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا گردن میں بندھی رسی کی وجہ سے کراہتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔