پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Aug 14, 2024 | 12:12:PM
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زیر سمندر کیبل کٹنے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونیوالی خرابی تو چند روز میں دور کر دی گئی،جس کے بعد دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں جب کہ شہریوں کاکہنا ہےکہ اس سے نہ صرف ان کے حقوق متاثر ہورہے ہیں بلکہ ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں اوراسے  آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی ترقی میں اضافہ،مہنگائی میں کمی ،وزارت خزانہ نے حوشخبری سنادی

شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بندکرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف رابطوں میں شدید دشواری کاسامنا ہے بلکہ انٹرنیٹ بندش عالمی سطح پرحکومت کی بدنامی کابھی باعث ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بار بار رابطے کے باوجود بھی  انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔