دانیہ شاہ سے میرے علاوہ چار پانچ افراد شادی کرناچاہتے تھے ،مفتی قوی کا انکشاف

حکیم شہزاد نے مجھ سے مشورہ مانگا تومیں نے کہانکاح کرنا اچھی بات ہے

Aug 14, 2024 | 12:14:PM

(ویب ڈیسک)مفتی قوی نے انکشاف کیاہے کہ ٹک ٹاکردانیہ شاہ سے میرے علاوہ چار پانچ افراد شادی کے خواہش مند تھے تاہم انہوں نے حکیم شہزاد کو دانیہ شاہ سے نکاح کرنے کا مشورہ دیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مشہور ہونےوالےمفتی قوی نے  ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے خواہش مندافراد میں دبئی کا ایک شخص بھی شامل تھا،حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ ان کے علاقے کے ہیں اور شادی سے قبل حکیم شہزاد نے مجھ سے مشورہ مانگا تھاجس پر انہوں نے حکیم شہزاد کو دانیہ شاہ سے نکاح کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نکاح کرنا اچھی بات ہے۔

 مفتی قوی کاانٹرویومیں مزید کہناتھاکہ وہ تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر کوئی اور جگہ خالی ہوتی ہے تو حکیم شہزاد مزید نکاح بھی کریں،دانیہ شاہ کا تعلق سید قبیلے سےنہیں بلکہ ملک قبیلے سے ہے اس لیے وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ شاہ کے بجائے ملک کہلوائیں،علاقے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ملک ہیں،عامر لیاقت کو کسی نے غلط بتایا تھا کہ وہ سید ہیں۔

مزیدخبریں