بی ایم ڈبلیو پروڈکشن میں اے آئی روبوٹس کا تجربہ

روبوٹ کی انسانوں جیسی مہارت،پیچیدہ کاموں کو سنبھالنے کی صلاحیت،چلنے، پکڑنے اور دو ہاتھ کے کاموں کو مربوط کرنے کی صلاحیت کو آزمایا گیا

Aug 14, 2024 | 12:55:PM

(ویب ڈیسک)  بی ایم ڈبلیو پروڈکشن میں اے آئی روبوٹس کا تجربہ کیا گیا،  روبوٹ بی ایم ڈبلیو کے فیکٹری ٹرائل میں جدید صلاحیتوں کی نمائش کرتا ہے اور پیچیدہ کاموں کو آسانی سے سنبھالتا ہے۔

بی ایم ڈبلیو کار مینوفیکچرنگ  کمپنی  کارمینو فیکچرنگ میں مدد کے لیے  اے آئی (AI ) سے چلنے والے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تلاش میں ہے جو انسانی صلاحیتوں سے بھی بہتر کام کرے،  جرمن کار ساز کمپنی نے کیلیفورنیا میں مقیم اعلیٰ عہدیداران  کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ وہ اپنے جدید انسان نما روبوٹ  کو ساؤتھ کیرولینا  بی ایم ڈبلیو  گروپ پلانٹ اسپارٹنبرگ میں آزما سکیں، تجربے کے دوران  روبوٹ کی انسانوں جیسی مہارت کے ساتھ پیچیدہ کاموں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو  آزمایا گیا اور  اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ آیا یہ مشینیں پروڈکشن لائنوں میں محفوظ طریقے سے ضم ہو سکتی ہیں یا اس میں ابھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تجربے کے دوران کی تصاویریں یہ ظاہر کرتی ہیں آیا کہ ربورٹ میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں یا ابھی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ ربورٹ کے چلنے، پکڑنے اور دو ہاتھ کے کاموں کو مربوط کرنے کی صلاحیت کو بھی دیکھا گیا،  ربورٹ کو ایک طاقتور پروسیسر، جدید سینسرز، اور انسانی پیمانے کے مطابق بنایا گیا ہے جو کہ اسےفیکٹری میں جسمانی طور پر مانگنے والے اور دہرائے جانے والے کاموں کے لیے موزوں بناتا ہے۔

ضرورپڑھیں:واٹس ایپ کی اے آئی سے چلنے والی پانچ خصوصیات متعارف

بی ایم ڈبلیو ان ربورٹس کو اپنی افرادی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے پر اثر دکھائی دے رہی ہے تاہم ابھی تک کمپنی نے  اے آئی روبوٹس کو اپنی افرادی قوت میں شامل کرنے کا عہد نہیں کیا ہےلیکن اے آئی  کی تیز رفتار ترقی اور کمپنی کی دلچسپی اس بات کو ظاہر کرتی ہے  مینوفیکچرنگ میں ان کا استعمال جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے, بی ایم ڈبلیو اس تکنیکی ارتقاء میں سب سے آگے رہنے کی خواہش کے ساتھ، پروڈکشن سیٹنگز میں ہیومنائیڈ روبوٹس کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے کے ابتدائی قدم کے طور پر کام کررہی ہے اور آٹوموٹیو انڈسٹری میں ان روبوٹس کے لیے بہترین ممکنہ ایپلی کیشنز کا تعین کرنے کے لیے نتائج کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

اس بات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بہت جلد انسانی طرز پر مبنی ربورٹا ہمیں ہمارے اردگرد کام کرتے دکھائی دے سکتے ہیں،

مزیدخبریں