پاکستان کی والی بال پلیئر عذرا فاروق مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار

Aug 14, 2024 | 15:37:PM
پاکستان کی والی بال پلیئر عذرا فاروق مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق کو کنگز کپ مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کیا۔

عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔

انہوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں جن میں چار پلیئر آف دی میچ، ایک موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایک ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبر دار،ہوشیار !گوگل ،مائیکروسافٹ صارفین کی نجی معلومات کو خطرہ

عذرا کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کے لیے بھی ایک فخر کا باعث ہے۔