جاپانی اینی میٹڈ سیریز "پوکیمون "کے کرداروں کو آوازدینے والی اداکارہ چل بسیں
55 سالہ وائس اوور اداکارہ ریچل لِلیس چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جاپان کی معروف اینی میٹڈ سیریز "پوکیمون" میں کئی کرداروں کواپنی آوازدینے والی وائس اوور اداکارہ ریچل لِلیس چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق55 سالہ وائس اوور اداکارہ ریچل لِلیس چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں،انہوں نے جاپانی اینی میٹڈ سیریز میں مسٹی اور جیسی کے مرکزی کرداروں سمیت دیگر کئی کرداروں کو آ واز دی تھی۔
ریچل لِلیس کی وفات کی تصدیق ان کی ساتھی صداکار ویرونیکا ٹیلر نے کی ہے جنہوں نے پوکیمون میں مرکزی کردار ایش کیچم کوآواز دی تھی ۔