یوم آزادی پر شمالی وزیرستان میں پروقار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پروقار تقریب کاانعقاد ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میران شاہ میں ہونے والی تقریب میں مشران، پولیس کے نمائندگان، اور وزیرستان کی عوام خصوصاً بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں یوم آزادی کےحوالےسے طلبا نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان ہوں
جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتی ہے۔