حافظ آباد: پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج، 2 کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حافظ آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر 2 کارکنان گرفتار ہو گئے۔
حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پارٹی کے حق میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ریلی نکالنے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ مقامی پولیس کی جانب سے درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ میں غلط تقرری پر وزیراعظم برطرف
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ریلی نکالی اور ہلڑ بازی کی، ملزمان نے بغیر اجازت پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالی، ملزمان ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل پر ہلڑ بازی کرتے رہے، ریلی نکالنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔