نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیجانب سے پر وقار تقریب کا اہتمام، ملکی سلامتی کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم فور کی جانب سے جشن ازادی کےسلسلہ میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری ،ایڈیشنل ائی جی علی احمد صابر کیانی کے وژن کیمطابق، ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک کی ہدایت پرسیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا کے زیر سرپرستی میں پورے ملک کی طرح 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، مارچ پاسٹ کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔
سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر ے، ہمارے آباؤاجداد نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں جانوں کی قربانی کےبعد الگ وطن عزیز حاصل کیا ہے، ضروری ہے کہ ہر فرد ایمانداری اور محنت سے کام کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بدلتے ہوئے موسمی حالات کے خطرہ سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، نوجوانوں میں سرسبز پاکستان بنانے کا جذبہ پیدا کریں تاکہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو سر سبز بنائیں، حادثات سے بچنے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کو حادثات سے محفوظ بنایاجا سکے۔
تقریب کے اختتام پر دیگرسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا گیا ریلی نکالی گئی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاۓ گئے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔