پاکستان کا 78واں یوم آزادی،فیفا کی منفرد انداز میں مبارکباد

Aug 14, 2024 | 23:47:PM
پاکستان کا 78واں یوم آزادی،فیفا کی منفرد انداز میں مبارکباد
کیپشن: فاعل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک)پاکستانی آج 78 ویں  یوم آزادی کا جشن  بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ، اسی سلسلے میں مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا کا خوب اہتمام کیا گیا۔

 دنیا  کے کونے کونے سے  جہاں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد  بھیجی جارہی ہیں، وہیں فٹبال کی  سب سے بڑی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی پاکستان کو انوکھے انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

فیفا انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان کے خواتین و مرد فٹبال کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی زبان اردو میں مبارکباد دی اور لکھا ’77 سالہ آزادی کا جشن ! پاکستان کو یوم آزادی مبارک‘۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

واضح رہے  کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مایہ ناز فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ تینوں موج کراواں ‘کو فیفا نے میسی کی سالگرہ کے موقع پر خاص ویڈیو میں شیئر کیا تھا ،جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔